ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی پارٹی ایسٹ انڈیا کمپنی کی جدید شکل ہے: چرنجیت سنگھ چنی

عام آدمی پارٹی ایسٹ انڈیا کمپنی کی جدید شکل ہے: چرنجیت سنگھ چنی

Sun, 19 Dec 2021 11:01:06    S.O. News Service

چندی گڑھ، 19؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) عام  آدمی پارٹی (اے اے پی) کو ایسٹ انڈیا کمپنی کا جدید اوتار قرار دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیجریوال اینڈ کمپنی کا واحد مقصد ریاست کی جائیداد کو لوٹنا ہے۔

مقامی روشن میدان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اے اے پی قیادت کی نظر پنجاب کی دولت پر ہے جس کی وجہ سے اس کی قیادت لوگوں کو 'سبزباغ' دکھا رہی ہے۔ انہوں نے مسٹر کیجریوال کو چیلنج کیا کہ وہ پنجابیوں کے سامنے جھوٹ کے بنڈل چلانے سے پہلے انہیں دہلی کے باشندوں کو سستی بجلی اور سستے پٹرول کا اعلان کرنے کی ہمت کرنی چاہیے، جو پنجاب حکومت نے کیا ہے۔

چنی نے کہا کہ کہ اے اے پی قیادت کو ایک سادہ سی بات سمجھ لینی چاہیے کہ پنجابی کسی باہری کو اپنے اوپر حکمرانی نہیں کرنے دیں گے۔ مسٹر کیجریوال پر پاکھنڈ کاالزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اقتدار پر قبضے کے منصوبوں سے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کے وعدے ہرریاست میں ان کی مرضی اورپسند کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں۔


Share: